وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ 2 ماہ کے اندر ازخود جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہلت سے استفادہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ 2 ماہ کے اندر ازخود جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہلت سے استفادہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی جبکہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا جعلی کارڈ اور پاسپورٹ سرینڈر نہ کرنے والوں خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، آئندہ چھ ماہ میں تمام شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق ہو گی، جعلسازی میں ملوث نادرا و پاسپورٹ اہلکار اگر ازخود جعلسازیوں کی نشاندہی کریں گے تو انہیں بھی رعایت دی جائے گی بصورت دیگر نوکریوں سے برخاست کرنے علاوہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے جائیں گے، پاکستانی جعلی شناختی دستاویزات کے حامل غیر ملکیوں کی نشاندہی کیلئے ریوارڈ سکیم کا اعلان کیا جائے گا، شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے نادرا میں رجسٹرڈ اڑھائی کروڑ خاندانوں کے سربراہان کو ان کے فیملی ٹری بھجوائے جائیں گے تاکہ وہ کسی جعلسازی کی صورت میں نشاندہی کر سکیں، جعلی شناختی دستاویزات کا خاتمہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔








