نیویارک ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سخت اور مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اپنی ادارہ جاتی ساخت کو مضبوط بنا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس ماحولیاتی معاہدہ پر دستخط کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس ماحولیاتی معاہدہ پر دستخط کے بعد خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سخت اور مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اپنی ادارہ جاتی ساخت کو مضبوط بنا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس ماحولیاتی معاہدہ پر دستخط کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی کونسل اور ماحولیاتی تبدیلی کا ادارہ قائم کرے گا،








