وزیر داخلہ کا رینجر کی گاڑی کے حادثے پرافسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موٹر وے پر رینجر کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوںنے حادثہ میں جاںبحق ہوانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ انہوںنے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔