زیر تفتیش ملزمان کی وڈیوز لیک کرنا عدالتی نظام کی تضحیک اور انصاف کا قتل ہے‘ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ملزمان کا میڈیا ٹرائل کرے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید نوید قمر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب اسلام آباد ۔20جون(اے پی پی ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیر تفتیش ملزمان کی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید نوید قمر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب

مزید خبریں
زیر تفتیش ملزمان کی وڈیوز لیک کرنا عدالتی نظام کی تضحیک اور انصاف کا قتل ہے‘ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ملزمان کا میڈیا ٹرائل کرے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید نوید قمر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب
اسلام آباد ۔20جون(اے پی پی ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیر تفتیش ملزمان کی وڈیوز لیک کرنا عدالتی نظام کی تضحیک اور انصاف کا قتل ہے‘ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ملزمان کا میڈیا ٹرائل کرے‘ اس معاملے پر کسی بھی قسم کا عدالتی کمیشن بنانے کی ضرورت ہو تو صوبے ہی کر سکتے ہیں‘ وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی تاہم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے جو بھی معاونت درکار ہوئی فراہم کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سید نوید قمر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کٹوتی کی تحاریک پر بحث صرف اس وزارت کے بارے میں ہوتی ہے جس پر بات جاری ہو،مادر پدر آزاد بحث کا کوئی جواز نہیں بنتا، پارلیمانی روایات کا خیال رکھا جانا چاہیے








