وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نادرا اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

APP135-31 ISLAMABAD: May 31 - Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan chairing board meeting of NADRA at NADRA Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا 6 ماہ کے اندر تمام شناختی کارڈز کی تصدیق کا مشکل ترین کام مکمل کرے گا، اس مہم کو صارف دوست بنایا جائے گا، عوام کو لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، ایک جعلی شناختی کارڈ پکڑوانے پر 10 ہزار روپے انعام ملے گا، جعلسازی کی رضا کارانہ نشاندہی پر نادرا ملازم کو معافی ملے گی جبکہ پکڑے جانے کی صورت میں 14 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، ملا منصور کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سے اس کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، افغان پناہ گزینوں کو بھائی سمجھتے ہیں لیکن انہیں کیمپوں میں واپس جانا چاہئے، ڈیڑھ سے 2 ملین غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔