اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کی جانب سے عدالت کے سامنے واضح اور درست موقف پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیگل ونگ کے سینئر افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کی جانب سے عدالت کے سامنے واضح اور درست موقف پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار‘ لیگل ونگ کے سینئر افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کی جانب سے عدالت کے سامنے واضح اور درست موقف پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیگل ونگ کے سینئر افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنا یا کرانا وزارت داخلہ کا کام نہیں، لیگل ونگ نے عدالت کے سامنے صحیح اور واضح موقف کیوں پیش نہیں کیا۔ اس پر وزارت داخلہ سے جواب طلبی کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لیگل ونگ کے ایک سینئر افسر کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کیس میں ایک تفصیلی اور مفصل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنے کے باوجود متعلقہ افسر عدالت کی توجہ اس رپورٹ کی جانب کیوں مبذول نہ کرا سکے۔








