وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکتی ہے، ڈرون حملے کا نشانہ کوئی بھی ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکی جواز غیر قانونی ، بلاجواز اور ناقابل قبول ہے، ولی محمد …

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکتی ہے، ڈرون حملے کا نشانہ کوئی بھی ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکی جواز غیر قانونی ، بلاجواز اور ناقابل قبول ہے، ولی محمد کے نام کا پاسپورٹ مرنے والے کا ہی تھا کسی نے پھینکا اس کی تفتیش کر رہے ہیں، امریکہ فیصلہ کر لے اس خطے میں کون سی پالیسی موثر اور روا رکھنی ہے اگر فوجی آپشن کے ذریعے طالبان کو فتح کرنا تھا تو مذاکرات کرنے اور قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کا کوئی جواز نہیں، خطے میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، ملا منصور امن میں رکاوٹ ہوتا تو مری مذاکرات کس طرح ہوتے، مذاکرات کے نتائج نکل رہے تھے کہ انہیں سبوتاژ کر دیا گیا، معلوم نہیں اب اس واقعہ کے بعد کیا اثرات ہوں گے۔ منگل کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دن کے ساڑھے تین بجے یہ حملہ کیا گیا، گاڑی میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ڈرائیور تھا، اس حملے میں گاڑی راکھ کا ڈھیر بن گئی اوردونوں سوار جل کر ناقابل شناخت ہوگئے، اس حملے کے 7 گھنٹے کے بعد پاکستان کو امریکہ کی طرف سے سرکاری طور پر اطلاع دی گئی کہ ملا منصور جو تحریک طالبان افغانستان کے امیر ہیں ان کو پاکستان کے اندر نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ اس وقت دنیا میں نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply