اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، دہشت گردوں پر زمین تنگ ہو گئی، قوم میں مایوسی پھیلانے کیلئے دہشت گرد اب نرم اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی کی دنیا میں مثال دی جا رہی ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، دہشت گردوں پر زمین تنگ ہو گئی، قوم میں مایوسی پھیلانے کیلئے دہشت گرد اب نرم اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی کی دنیا میں مثال دی جا رہی ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمیں نفسیاتی جنگ جیتنا ہو گی، سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے آرمی معاونت کرے گی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکا جائے گا، کرائم ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز، آبادی کی ڈاکومنٹیشن کی جائے گی۔ پیر کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس لئے امن مشنز میں پولیس افسروں کو بھجوانے پر پابندی ختم کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کو بھی اس حوالہ سے مطلع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے اجلاس میں سیر حاصل بحث اور صلاح مشورہ ہوا، افواج پاکستان سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی جدوجہد سے ڈیڑھ دو سال میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کر رہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں 2015ءمیں دہشت گردی میں 45 فیصد کمی کا بتایا گیا ہے، اموات اور شہادتوں میں 39 فیصد، زخمیوں میں 53 فیصد کمی ہوئی ہے۔







