وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایف سی کے جوان نے گلے لگالیا

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایف سی کے جوان نے گلے لگا لیا جس پر انہوں نے اس کا بازو پکڑ کر فضاءمیں بلند کیا تو پورا دربار تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ جمعرات کو پولیس لائنز میں پولیس اور ایف سی کے جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے دوران وزیر …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایف سی کے جوان نے گلے لگا لیا جس پر انہوں نے اس کا بازو پکڑ کر فضاءمیں بلند کیا تو پورا دربار تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ جمعرات کو پولیس لائنز میں پولیس اور ایف سی کے جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے دوران وزیر داخلہ نے پنجاب پولیس کے دو افسروں کو تعریفی سند دیتے ہوئے ان سے آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔ بعد ازاں ایف سی کا ایک جوان تعریفی سند وصول کرنے آیا تو وہ آگے بڑھ کر وزیر داخلہ سے گلے ملا جس پر چوہدری نثار علی خان نے مسکراتے ہوئے اس کا بازو پکڑ کر فضا میں بلند کیا تو پورا دربار تالیوں اور زوردار نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیر داخلہ کی تقریر کے دوران ایف سی کے جوانوں نے بالخصوص پاکستان زندہ باد اور چوہدری نثار علی خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیر داخلہ نے جب پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو یہ پی ٹی آئی کی فورس ہے نہ مسلم لیگ (ن) کی تو ایف سی کے جوانوں نے دیر تک ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

Leave a Reply