وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں کہی ۔جس میں پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کے حوالے سے …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں کہی ۔جس میں پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کے حوالے سے امریکی اہلکاروں کے حالیہ بیانات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ ملاقات میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزہ کے اجراءکا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ویزوں کے اجراءمیں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply