31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا...

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی مشنز سے غیر ملکیوں کو ویزوں کے اجراءکے لئے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کیا جائے۔ اس سے پاکستان کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کو آن لائن ویزا اپائنٹمنٹ کی سہولت حاصل ہوگی اور نظام میں شفافیت آئے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل ایئر ونگ اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزا اپائنٹمنٹس کے لئے سینٹرل ڈیجیٹل بنک اور ویزوں کے اجراءکے میکنزم سے پاکستان آنے والے تمام غیر ملکیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر سابق حکومت کے دور میں وزیراعظم آفس سے لکھے گئے خط، جس میں اسلام آباد سے منظوری کے بغیر امریکہ میں پاکستانی سفیر کو ویزوں کے اجراءکا اختیار دیا گیا تھا، کو 2014ءمیں واپس لے لیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سارے عمل کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی غیر ملکی ضروری دستاویزات کے بغیر پاکستان داخل نہ ہو سکے، کافی کچھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات پر ویزا ایشو کرنے کیلئے ضروری تصدیق کی جانی چاہئے۔ انہوں نے نادرا کو ہدایت کی کہ ویزوں کے اجراءکے لئے آن لائن سسٹم بنایا جائے تاکہ ہر چیز ریکارڈ پر آئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں