وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی علماءکرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماءکا کلیدی کردار ہے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جید علماءکرام کے وفد سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کے دور ان کیا۔ وفد میں حافظ محمد صدیق، مولانا سیّد …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماءکا کلیدی کردار ہے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جید علماءکرام کے وفد سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کے دور ان کیا۔ وفد میں حافظ محمد صدیق، مولانا سیّد عتیق الرحمان شاہ، مولانا قاری مظہر الحق حقانی، قاری احسان الحق، صاحبزادہ عطاالمحسن، قاری محمد یاسر اور مولانا عارف علی شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ علماءمعاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔ علماءکرام کے وفد نے امن و امان کے قیام، ملکی وقار کی سربلندی اور اندرون و بیرون ملک پاکستان اور اسلام کے تشخص کو واضح کرنے میں وزیرِداخلہ کے کردارکو سراہا۔

Leave a Reply