وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر اراکین سے ملاقاتیں کیں

185

اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر داخلہ ایوان میں آئے تو انہوں محمود خان اچکزئی کی نشست پر جاکر ان سے کافی دیر تک ملاقات کی۔بعدازاں اجلاس ختم ہونے کے بعد حکومتی اور فاٹا کے اراکین نے چوہدری نثار سے ملاقات کی۔