اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیکٹا سے کہا ہے کہ وہ 18 اکتوبر سے ہونے والے وزراءاعلی کے اجلاس کیلئے مختلف ایشوز پر ایک جامع ورکنگ پیپر تیار کرے، تمام وزراءاعلی کے اجلاس کا فیصلہ وزیر داخلہ نے گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا تھا اور اس سلسلہ میں وزیر داخلہ نے بدھ کو نیکٹا کو چوتھی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نیکٹا کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیکٹا سے کہا ہے کہ وہ 18 اکتوبر سے ہونے والے وزراءاعلی کے اجلاس کیلئے مختلف ایشوز پر ایک جامع ورکنگ پیپر تیار کرے، تمام وزراءاعلی کے اجلاس کا فیصلہ وزیر داخلہ نے گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا تھا اور اس سلسلہ میں وزیر داخلہ نے بدھ کو نیکٹا کو چوتھی شیڈولرز لسٹ کے جائزہ کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری کا کام سونپا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چوتھے شیڈول کی فہرست اپ ڈیٹ کرنے کےلئے وزراءاعلی کے ساتھ تجاویز شیئر کریں گے۔ وزیر داخلہ نے نیکٹا کو ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کی فہرست اپ ڈیٹ کی جائے تاکہ ان تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور ملک کے کسی حصہ میں ان کی کسی نئے نام یا شناخت کے ساتھ ان کے دوبارہ ظہور پذیر ہونے کو روکا جائے۔ وزیر داخلہ نے نیکٹا کو حکم دیا کہ کالعدم تنظیموں اور چوتھے شیڈولرز کے اراکین کے بینک اکاﺅنٹس، اسلحہ لائسنس، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنسوں اور دیگر شناختی دستاویزات کو بلاک کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی مالیاتی ذرائع سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے موثر خاتمہ کیلئے نیکٹا کو ایک خصوصی سیل قائم کرنے کیلئے کہا تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں۔ مدرسہ اصلاحات اور ملک بھر میں ان کی میپنگ کی پیش رفت کے سلسلہ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیتے ہوئے مدرسوں کی رجسٹریشن کے عمل میں یکسانیت ہونی چاہئے۔








