اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پرانسداد منشیات فورس(اے این ایف) نے منشیات کی سگلنگ کی روک تھام کے لئے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد اور جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی سمیت ملک کے 4بڑے ایئر پورٹس پر جسمانی تلاشی کے لئے جدید سکینرز نصب کر دیئے ہیں ۔باوثوق ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان کی سرزمین سے ”منشیات سے پاک سفر“ یقینی بنانے کےلئے یہ جدید سکینرزبے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ ‘علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں نصب کیے گئے ہیں جو باقاعدہ آپریشنل ہیں ۔ اس سکینرز سسٹم کو چلانے کے لئے ماہرین نے اے این ایف کے عملے کو باقاعدہ تربیت دی ہے ۔