وزیر داخلہ کا تیزگام ایکسپریس کے حادثے پر اظہارافسوس

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیزگام ایکسپریس کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیزگام ایکسپریس کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیرداخلہ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔