وزیر داخلہ کا راولپنڈی میں دو نوجوانوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا نوٹس

110

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں دو نوجوانوں کے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائیں۔