وزیر داخلہ کی میاں چنوں واقعے میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کی مذمت

102

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میاں چنوں واقعے میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ
میاں چنوں واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس بھر پور کاروائیاں کررہی ہے،واقعے میں ملوث افراد کے شناخت میں نادرا صوبائی حکومت کی معاونت کررہا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات روکنے کے لئے معاشرے کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور میاں چنوں واقعات میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔