وزیر دفاع، دفاعی پیداوار و ہوا بازی خواجہ محمد آصف سے روسی فیڈریشن کے سفیر کی ملاقات

92
Khawaja Muhammad Asif
Khawaja Muhammad Asif

راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع، دفاعی پیداوار و ہوا بازی خواجہ محمد آصف سے روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور روس کے ساتھ دفاع، تجارت، توانائی اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔