وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا متحدہ عرب امارات کی حکومت کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ

100
APP19-26 ABU DHABI: February 26 - Federal Minister for Defence Engr. Khurram Dastgir Khan in a meeting with Mohammad bin Ahmad Al Bowsrdi, UAE Minister of State for Defense. APP

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے خود کار نظاموں کے بارے میں نمائش کے تیسرے اجلاس اور کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے کانفرنس کے موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن احمدی علی باﺅصددی سے تفصیلی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پربات چیت کی۔ وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو کامیابی سے نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔