وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں ، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

104

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں ، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، سمری موصول ہونے پر اطلاع دے دی جائے گی۔