وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترکی کے ہم منصب فکری آئزک سے ملاقات

186
APP44-03 RAWALPINDI: June 03 - H.E. Fikri Isik, Minister of National Defence of the Republic of Turkey called on Federal Minister for Defence, Khawaja Muhammad Asif at Ministry of Defence. APP

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکی کے ہم منصب فکری آئزک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان، افغانستان اور ترکی سہ فریقی امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ ترکی کے وزیر دفاع نے دفاعی نمائش آئیڈیا 2016ءمیں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون بڑھانے اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔