وزیر دفاع خواجہ آصف کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

184

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ اقدام سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا‘ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو۔