وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سےبنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن کی ملاقات

88
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سےبنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن کی ملاقات

راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سےبنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن نے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ایڈمرل ایم نظم الحسن نے بنگلہ دیش کے عوام کی طرف سے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا اورخاص طورپر دونوں بحری افواج کے درمیان متحرک دفاعی تعاون کے لئے خواہش کا اظہار کیا۔ بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز تھی۔