وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اٹلی کے وزیر دفاع کی ملاقات

144
APP57-19 RAWALPINDI: September 19 - Italian Minister for Defence, Sen Roberta Pinotti called on Federal Minister for Defence, Khawaja Muhammad Asif at Ministry of Defence. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اٹلی کے وزیر دفاع سین روبرٹا پنوٹی کی سربراہی میں اعلی سطحی دفاعی وفد نے ملاقات کی ہے‘اٹلی کی وزیر دفاع نے خطے با لخصوص افغانستان میںامن کے قیام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اٹلی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ خواجہ آصف نے 2013 میں باہمی تعاون کے لئے اٹلی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹلی جو کہ نیٹو کا رکن ملک بھی ہے نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جو تجربات حاصل کیے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ شیئر کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی دفود کے تبادلوں پر زور دیا ۔