اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی تعلقات کو سراہتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردگان کے جمہوری اقدامات کی تعریف کی۔ منگل کو یہاں ترکی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترک وفد کا خیرمقدم کیا اور فیکری ایسکا کو وزیر …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک وفد کی ملاقات ، پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی تعلقات اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے جمہوری اقدامات کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی تعلقات کو سراہتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردگان کے جمہوری اقدامات کی تعریف کی۔ منگل کو یہاں ترکی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترک وفد کا خیرمقدم کیا اور فیکری ایسکا کو وزیر دفاع بنائے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دفاعی شعبوں میں ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اقوام متحدہ، او آئی سی، ای سی او اور ڈی 8 کے پلیٹ فارم پرعلاقائی اور کثیر القومی تعاون کے لئے مشترکہ کاوشیں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن عمل میں ترکی کی شرکت حوصلہ افزاءہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی زیر قیادت امن کوششوں کے ذریعے متسحکم اور پرامن افغانستان‘ پاکستان کی خواہش ہے۔








