- Advertisement -
سلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے اس پر کوئی تبصرہ کرنا نامناسب سمجھتا ہوں، اس کیس سے متعلق فیصلہ عدالت دے یا کمیشن ہم انتظار کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بیانات اور ان کی عدالت کی پیروی میں بھی تضاد ہے، عمران خان یوٹرن کے تو بادشاہ ہیں اس لیے یو ٹرن اور تردیدوں کے علاوہ وہ کچھ نہیں کرتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33004
- Advertisement -