اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
وزیر دفاع نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ تاریخی،ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے۔