وزیر دفاع پرویز خٹک سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

95
APP63-13 ISLAMABAD: March 13 - Federal Minister for Defence, Pervez Khattak talking to Ambassador of Azerbaijan Ali Alizada during a call on meeting. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو تعزویزاتی مقام ،وسائل ،ترقی پسند نکتہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے حوالے سے اہم ملک سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کریگا ۔وزیر دفاع نے شراکتداری کو مضبوط بنانے اور نئی مواقعوں کی تلاش پرزور دیا ۔ملاقات میں آذربائیجان ورکنگ گروپ کی سطح پر فوجی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لئے اہم کردار ہے ۔