وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت سرکاری اراضی کے استعمال کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس

103
APP62-06 ISLAMABAD: February 06 - Federal Minister for Defence, Pervez Khattak chairing a meeting of a special committee constituted to determine alternative use of public property. APP

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اراضی کے استعمال کے لئے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کرے گی، اس تناظر میں تاخیر کا کوئی جواز تسلیم نہیں کیا جائے گا، تمام متعلقہ ادارے سرکاری اراضی کے حوالے سے سنجیدہ سفارشات اور جامع پلان پیش کریں۔ وزیراعظم کی جانب سے سرکاری اراضی کے استعمال کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بعض اراضی کو تاحال استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس اراضی کے استعمال کے حوالے سے کوئی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور جامع پلان وضع کیا جائے۔ یہ متعلقہ وزارتوں، اداروں کی ذمہ داروں کی ہے کہ یہ تعین کریں کہ سرکاری اراضی کو رہائشی یا کمرشل اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سرکاری اراضی پر قبضے کی نشاندہی اور واگزار کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ کمیٹی اس تناظر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔