وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق کی ہدایت

111

لاہور۔19 نومبر(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو سبی -ہرنائی سیکشن کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینٹر نیشنل لاجسٹک سیل بریگیڈیئرشاہد مجید کی سربراہی میں وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیکشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ 49فیصد فزیکل پراگریس مکمل کر لی گئی ہے۔