کراچی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، لانڈھی ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور حادثے کے ذمہ داروں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ یہ بات انہوں نےجمعرات کو جناح ہسپتال کراچی میں ٹرین حادثے کی زخمیوں …
وزیر ریلویز کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، لانڈھی ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور حادثے کے ذمہ داروں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ یہ بات انہوں نےجمعرات کو جناح ہسپتال کراچی میں ٹرین حادثے کی زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا اور میں 21 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاونت انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔








