26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر ریلوے حنیف عباسی نے لگژری سیلونز کو عام مسافروں کے لیے...

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لگژری سیلونز کو عام مسافروں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اہم اور عوام دوست فیصلہ کرتے ہوئے ریلوے کے لگژری سیلونز کو عام مسافروں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ریلوے حکام کے مطابق اب کوئی بھی مسافر ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا، جو اس سے قبل صرف اعلی حکومتی شخصیات اور ریلوے افسران کے لیے مخصوص تھے۔

ان سیلونز میں وزیر اعظم، وزرا، چیئرمین ریلوے، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) ریلوے کے زیر استعمال سیلونز شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لگژری سیلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے تاکہ عام شہری بھی ان خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

- Advertisement -

ریلوے ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف عوام کو آرام دہ اور معیاری سفر کی سہولت میسر آئے گی بلکہ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔وزارتِ ریلوے جلد بکنگ کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں