وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب

لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ کی ترسیل ریلوے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اِس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائےگا۔ اِن خیالات کا اظہار وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں پاکستان ریلویز کی فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے …

لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ کی ترسیل ریلوے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اِس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائےگا۔ اِن خیالات کا اظہار وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں پاکستان ریلویز کی فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے ذمہ داران اِس تاریخی منصوبے کومقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر یں ۔ وزیر ریلوے نے پی آرایف ٹی سی کے ذمہ داران کو تنبیہ کی کہ اِس پراجیکٹ میں معیار اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply