اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی لوکو شیڈ حادثے اور اسسٹنٹ ڈرائیور راشد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور کے لئے دس لاکھ جبکہ زخمی ڈرائیور کے لیے پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ تعزیت کے لیے جلد جاوں گا۔ انہوں نے ریلوے حکام کو متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال اورزخمی ڈرائیور کو تمام ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔