وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نالہ لئی کے قریبی علاقوں کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

74

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اسلام آباد میں جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو نالہ لئی کے قریبی علاقوں کا دورہ کیااور گوالمنڈی پل راولپنڈی سے نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کا جائزہ لیا، شیخ رشید احمد نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس مون سون میں پچھلے سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے، راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال سے بچانے کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے، بطور فوکل پرسن لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں،