وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ترک سٹیٹ ریلوے کمپنیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

76
APP01-14 ISLAMABAD: January 14 – Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed chairing a meeting of a delegation from Turkish State Railways. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،ترکی ریلوے کے لیے پاکستان ریلوے کے تمام منصوبے اوپن ہیں، وہ آئیں اور ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پیر کو ترک سٹیٹ ریلوے کمپنیوںکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ترک سٹیٹ ریلوے کمپنیوں تلمساس اور ریمیساس کے آٹھ رکنی وفد کی وزارتِ ریلوے آمد،پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور ریل آپریشنز میں شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرِ صدارت اجلاس میں ترکی وفد کو ریلوے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری ریلوے سکندر سلطان راجہ اور دیگر افسران نے ترک وفد کو بریفنگ دی۔ترکی سرکاری کمپنیاں اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان ریلوے کے مختلف شعبہ جات اورسہولیات کا دورہ کریں گی۔ ترکی کمپنیوں کی شیخ رشید احمد کو ترکی دورے اور ترک ریل دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ان تعلقات سے ضرور استفادہ کرے گا، ترکی ریلوے کے لیے پاکستان ریلوے کے تمام منصوبے اوپن ہیں۔ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ رسالپور لوکوموٹواور ریلوے کیرج فیکٹریز میں ترکی مہارت اور تجربے سے خصوصی طور پراستفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کامستقبل تابناک ہے، اس سے پورے ریجن کو ملایا جا سکتا ہے جس سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داری سے اپنے ریلوے نیٹ ورک کو ترقی دے رہا ہے، ترکی شراکت داری انتہائی خوش آئند ہو گی۔