27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان...

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا ، ترجمان وزارت ریلوے

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا ،ا ن سے منسوب خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔

ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

- Advertisement -

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے ہی حتمی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں