وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹم کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر ریلوے کی کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹم کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
محمد حنیف عباسی نے زور دے کر کہا کہ قوم کے محافظوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پوری قوم سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








