21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںوزیر زراعت کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام...

وزیر زراعت کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام بارے مشاورتی اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت یہاں زراعت ہائوس میں وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام بارے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو جبکہ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا مقصد زراعت کے شعبے کی ٹرانسفارمیشن ہے،ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کے تحت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے400ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے دورہ چین کے دوران زرعی میکائزیشن میں خصوصی دلچسپی لی،پاکستان میں زراعت کے شعبے میں میکانائزیشن کا استعمال صرف 35فیصد ہے جبکہ یورپ میں میکانائزیشن70فیصد ہے، صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کیلئے گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کے تحت تحصیل کی سطح پر ایگری رینٹل سروسز کا اجرا بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے واضح کیا کہ صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کا فروغ ایک بڑا چیلنجنگ ٹاسک ہے، حکومت پنجاب کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاشتکاروں کو سروس پروائیڈرز کے ذریعے سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت سروس پروائیڈرز، درآمد کنندگان،مینوفیکچررز اور ایسے کاشتکار جو مل کر مشینری خریدنا چاہیں گے انہیں 5کروڑ روپے تک بلا سود زرعی قرضہ جات بینکوں کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں جدید مشینری کے استعمال کے بغیر پیداواری اہداف کا حصول ممکن نہیں ،وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت مختلف فصلات کی25اقسام کی مشینری سروس پروائیڈرز کے ذریعے کرایہ پر فراہم کی جائیں گی تاکہ صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کو فروغ مل سکے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ)کیپٹن (ر)وقاص رشید، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ کاشف بشیر، ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، انجینئر ساجد نصیر سمیت دیگر افسران، زرعی مشینری کے درآمد کنندگان، سروس پروائیڈرز اور مینوفیکچررز نے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں