وزیر سیفران لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا بیان

145

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر سیفران لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔وزیر سیفران نے پی پی پی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کرینگے۔