26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال...

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال کوئٹہ میں ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال کوئٹہ میں ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے مریضوں کی حالت، فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر صحت نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

بخت محمد کاکڑ نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج اور سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید اقدام کا مقصد مریضوں کو ادویات کی بروقت، شفاف اور معیاری فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں