27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیم...

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیم کا ٹیچنگ ہسپتال ژوب وبی ایچ یو اپوزئی ژوب کا دورہ، صحت سہولیات کا جائزہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر جاری صوبائی مانیٹرنگ مہم کے تحت محکمہ صحت کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ ٹیم نے ٹیچنگ ہسپتال ژوب کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، عملے کی موجودگی اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا زمینی حقائق کی روشنی میں جائزہ لینا تھا۔مانیٹرنگ ٹیم میں ڈاکٹر ابابگر بلوچ (صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ہیلتھ انفارمیشن سسٹم)، ڈاکٹر شاہ کوہ مینگل (ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام) اور ڈاکٹر شیر افغان (صوبائی کوآرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام) شامل تھے۔دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ژوب ڈاکٹر سلطان موسی خیل نے ٹیم کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹیم نے ایمرجنسی، او پی ڈی، انڈور وارڈز، لیبر روم، لیبارٹری، فارمیسی، آپریشن تھیٹر، ایکس رے یونٹ، اور دیگر معاون طبی شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ایم ایس نے بریفنگ میں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، درپیش طبی و انتظامی چیلنجز، اور اصلاحات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ یہ دورہ وزیر صحت بلوچستان کی اس اصلاحاتی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد صوبے بھر میں نظام صحت کو بہتر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسی طرح وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر جاری صوبہ بھر کی دس روزہ خصوصی مانیٹرنگ مہم کے تیسرے روز محکمہ صحت کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ ٹیم نے ضلع ژوب میں واقع بنیادی مرکز صحت (BHU) اپوزئی کا تفصیلی دورہ کیا۔

- Advertisement -

اس مانیٹرنگ مہم کا مقصد صحت مراکز کی فعالیت، عملے کی حاضری، طبی سہولیات کی دستیابی، اور عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا ہے۔مانیٹرنگ ٹیم میں صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ڈاکٹر ابابگر بلوچ، ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام ڈاکٹر شاہ کوہ مینگل اور صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی شامل تھے۔ ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب ڈاکٹر فرید خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (DSM) امان اللہ شاہ بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ٹیم نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں او پی ڈی، لیبر روم، ای پی آئی، فارمیسی اور دیگر طبی خدمات شامل تھیں۔ ٹیم نے عملے اور مریضوں سے براہ راست ملاقات بھی کی اور ادارے کی مجموعی کارکردگی سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597134

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں