اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےنجی ٹی وی کے ہیلتھ رپورٹر شبیر حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ پیرکو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ رپورٹر شبیر حسین کی ناگہانی موت پر بہت افسوس ہواہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ وزارت صحت کے تمام ادارے ان کی اچانک موت سے افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےاور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا کہ ہیلتھ کے شعبے میں مرحوم کی پروفیشنل خدمات اور رپورٹنگ کو وزارت صحت میں ہمیشہ یاد رکھی گے، انہوں نے کہا کہ ایکسپریس نیوز آج ایک مستند محنتی اور پروفیشنل رپورٹر سے محروم ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شبیر حسین ایک پروفیشنل رپورٹر تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے لواحقین کے صبر کے لیے دعاگو ہوں، اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔