کوئٹہ۔19مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینٹر منظور احمد خان کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ سے نصیر کاکڑ اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔