وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا رحیم یارخان میں تقریب سے خطاب

رحیم یار خان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قومی صحت وریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام اسلام آباد سے مظفر آباد، کوئٹہ، کوٹلی اور پھر سکردو سے ہوتا ہوا آج رحیم یار خان پہنچ چکا ہے جو پودا وزیر اعظم نے پاکستان کے مرکز اسلام آباد میں لگایا تھا وہ چھتنار درخت بن کر پورے ملک کو اپنے ٹھندے سائے میں …

رحیم یار خان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قومی صحت وریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام اسلام آباد سے مظفر آباد، کوئٹہ، کوٹلی اور پھر سکردو سے ہوتا ہوا آج رحیم یار خان پہنچ چکا ہے جو پودا وزیر اعظم نے پاکستان کے مرکز اسلام آباد میں لگایا تھا وہ چھتنار درخت بن کر پورے ملک کو اپنے ٹھندے سائے میں لے رہا ہے، صحت کا کارواں منزل بہ منزل چل رہا ہے اور عوام سے کیا وعدہ تکمیل کے سنگِ میل طے کر رہا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں اس پروگرام کو ہم ملک کے کونے کونے تک پھےلا کر عوام کو صحت کی بہترےن سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ بات وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے رحیمیارخان میں پرائم منسٹرزنیشنل ہیلتھ پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply