وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا غذائی قلت کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غذائی قلت ایک بڑا چیلنج ہے جس کو حل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو غذائی قلت کے حوالہ …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غذائی قلت ایک بڑا چیلنج ہے جس کو حل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو غذائی قلت کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہماری وزارت نے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے، وزارت کی قائم کردہ نیشنل فورٹیفکیشن الائنس اس سلسلہ میں تمام شراکت داروں سے رابطہ کاری کا کا م انجام دے رہی ہے، یہ سلسلہ حال ہی میں صوبوں تک پھیلا دیا گےا ہے اور اس الائنس کی صوبائی شاخیں اس وقت مکمل فعال ہیں جو غذائی قلت کے مسئلہ کے حوالہ سے وسائل کی فراہمی، حکمت عملی اور عوام میں آگاہی کا کام سرانجام دیں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ فورٹیفکیشن پروگرام ملک میں غذائی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی کارگر ثابت ہو گی کیونکہ جب تک صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی ہم انسانی وسائل سے مکمل استفادہ نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply