وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر آل الوان نے اپنے ایک خط میں قومی ہیلتھ وژن 2025ءکے اجراءپر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے عوام کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے اےک واضح سمت متعین کی گئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر قومی صحت کی قائدانہ صلاحےتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وژن کی تیاری اور منظوری حکومت اوروزارت قومی صحت کی بہترین استعداد کار کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے بالخصوص اس امر کا حوالہ دیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی روشنی میں اس قومی وژن جس میں تمام صوبوں کی شراکت ہے سے صحت کے شعبے میں اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔