29.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومزرعی خبریںوزیر لائیو سٹاک سے ڈائریکٹر جنرل جی سی ایل آئی کی ملاقات،...

وزیر لائیو سٹاک سے ڈائریکٹر جنرل جی سی ایل آئی کی ملاقات، جانوروں کی بریڈ امپروومنٹ ودیگر اموربارے تبادلہ خیال

- Advertisement -
لاہور۔23مئی (اے پی پی):وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر جنرل گرین کارپوریٹ لائیو سٹاک انیشیٹیو(جی سی ایل آئی) میجر جنرل(ر) شاہد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں جانوروں کی بریڈ امپروومنٹ، ویکسیئن پروڈکشن،ڈیزیز کنٹرول اور ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے میکنزم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے گزشتہ مالی سال میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے فراخدالی سے فنڈز مختص کئے،ان کے شروع کیے گئے کامیاب منصوبوں کے ثمرات سے مویشی پال کسان مستفید ہوئے اور ان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لائیوسٹاک کارڈ اور جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین میں اثاثہ جات کی تقسیم کے وزیر اعلی پنجاب کے انیشیٹیوز کے بارے میں مویشی پال حضرات و خواتین کا ردعمل بہت مثبت رہا ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ جانوروں کی ہرڈ ٹرانسفارمیشن ،بریڈ امپروومنٹ،ٹیگ و ٹرسبلیٹی اور ڈیزیز کنٹرول پر مرکوز ہے،ہم نے لائیو سٹاک فارمرز اور ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے ایک لائیو سٹاک کنکٹ ویب پیج کا اجرا کیا ہے جبکہ اگلے مالی سال کے بجٹ کے تحت صوبہ میں ایف ایم ڈی پر موثر کنٹرول کے لیے 5کمپارٹمنٹس اور 2زونز بنانے جا رہے ہیں۔ سید عاشق حسین کرمانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں بھی ہمارے ڈیپارٹمنٹ اور جی سی ایل آئی کے درمیان مشترک مقاصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی سی ایل آئی میجر جنرل(ر)شاہد محمود نے کہا کہ ہمارا ادارہ پنجاب میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کی سہولت کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرئے گا، ہم لائیو سٹاک فارمرز کو اعلی نسل کے جانوروں کے سکیس سمین و سکیس ایمبورو کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے ایک جدید آئی وی ایف لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،دونوں اداروں کا مقصد ملک میں گوشت ودودھ کی پیداوار کو بڑھانا ہے تاکہ گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرکے اس کی رسائی خلیجی ممالک تک ممکن بنائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں