وزیر مذہبی امور انیق احمد سے انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو کی ملاقات

169

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو نے جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سب سے بڑی مسلم آبادی والے ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اور انڈونیشیا کی جانب معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئی نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کروانے اور عہد حاضر کے مسائل سے نبردآزما ہونےکیلئے علمائے کرام اور سکالرز کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے عزم ظاہر کیا۔